سپریم کورٹ فہرست میں شامل دیگرافراد کے احتساب کیلئے نیب کو حکم جاری کرے ،پانامہ کیس فہرست میں شامل دیگر سینکڑوں افراد کااحتساب کب ہوگا، نواز شریف عوام کے سدابہار لیڈر ہیں

مسلم لیگ (ن) کے ترجمان سینیٹرڈاکٹر آصف کرمانی کا بیان

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 20:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے ترجمان سینیٹرڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ فہرست میں شامل دیگرافراد کے احتساب کے لیے بھی نیب کو حکم جاری کرے ،پانامہ کیس فہرست میں شامل دیگر سینکڑوں افراد کااحتساب کب ہوگا، محمد نواز شریف عوام کے سدابہار لیڈر ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ صر ف شریف خاندان کا احتساب ہورہاہے،پانامہ کیس فہرست میں شامل دیگر سینکڑوں افراد کااحتساب کب ہوگا سپریم کورٹ فہرست میں شامل دیگرافراد کے احتساب کے لیے بھی نیب کو حکم جاری کرے۔انہوں نے کہاکہ محمد نواز شریف عوام کے سدابہار لیڈر ہیں۔