پاکستان کو ایشیا ہاکی کپ سپر فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں 4-0سے شکست ،فائنل کی دوڑ سے باہر

بھارت نے فائنل میں جگہ بنالی ، پاکستان کا تیسری پوزیشن کے لئے میچ (آکل ) ہوگا

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 20:38

پاکستان کو  ایشیا ہاکی کپ سپر فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں 4-0سے  شکست ..
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) بھارت نے پاکستان کوڈھاکہ میں کھیلے جانے والے ایشیاء ہاکی کپ کے سپر فور مرحلے میں 4-0سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی، پاکستان فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا، تیسری پوزیشن کیلئے پاکستان اپنا میچ(آج) اتوار کوکھیلے گا۔ہفتہ کویہاں ڈھاکہ میں ایشیاء کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے سپر فورمرحلے میں روایتی حریف بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ کھیلاگیا جس میں بھارت کی ٹیم نے مقررہ وقت تک چار گول کئے جبکہ پاکستان کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی ۔

(جاری ہے)

ڈو اینڈ ڈائی میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت میں جوڑ پڑا، دوسرے کوارٹرز میں بھارتی کھلاڑی ہرمن پریت سنگھ نے مہارت دکھائی، گیند گول پوسٹ سے ٹکرا کر واپس آئی۔ ہاف ٹائم کے بعد بھارتی ٹیم چھائی رہی، گرجانت سنگھ نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گول داغ دیا۔ ہرمن پریت نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے برتری کو دوگنا کر دیا، بھارت نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد بھارت کے ہاتھوں 4-0سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔میچ میں فتح کے بعد بھارت نے ایشیاء ہاکی کپ کے فائنل میں جگہ بنالی جبکہ پاکستان فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا ۔اب پاکستان تیسری پوزیشن کیلئے اپنا میچ اتوار کو کھیلے گا۔(اح)

متعلقہ عنوان :