ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس کی کارروائی، کراچی سے چوری شدہ کار برآمد، قتل کاملزم گرفتار

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 20:38

ڈیرہ مرادجمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس کی دو کارروائیاں کراچی سے چوری شدہ کار برآمد قتل کاملزم گرفتارتفصیلات کیمطابق , ایس ایس پی جعفرآباد طارق الہی مستوئی کی خصوصی ہدایت پر سی آئی اے انچاج جعفرآباد محمد یاسین جمالی ،محمد اسلم رند،طارق علی بہرانی نے کامیاب کاروائی کرکے کراچی سے چوری شدہ کار نمبرtkb184ماڈل 2006 برآمد کرلی جبکہ دوسری کاروائی میں چھاپہ مارکرملزم عبداللطیف ولدبیگ محمدلانگاہ کو گرفتارکرلیا جودفعہ 302 ڈیرہ اللہ یارتھانے کومطلوب تھا ۔

(جاری ہے)

گرفتار افراد سے تفتیش کی روشنی میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں ۔

متعلقہ عنوان :