خیبر پختو نخوا حکو مت نے روز اول سے ہی ہر شعبہ میں اصلا حا ت کے ذریعے تبدیلی لا ئی ہے،مشتاق غنی

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 20:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء)وزیر اعلی خیبر پختو نخوا کے مشیر برا ئے اعلی تعلیم مشتا ق احمد غنی نے کہا ہے کہ خیبر پختو نخوا حکو مت نے روز اول سے ہی ہر شعبہ میں اصلا حا ت کے زریعے تبدیلی لا ئی جو آج عوا م کو نظر آرہی ہے ہما ری حکو مت کے سا منے دو طر یقے تھت یا سا بقہ روا ئتی حکو متو ں کی طر ح زنگ آلو دہ نظا م کو لیکر وقت پا س کر تے یا تما م ادا رو ں میں اصلا حا ت لا تے ۔

پی ٹی آئی کے قا ئد عمرا ن خا ن یہی کہتے ہیںکہ تعلیم اور صحت کے ادا روں میں اصلا حا ت کے زریعے تبدیلی لا ئی جا ئے طبقا تی نظا م تعلیم کو ختم کر کے یکسا ن نظا م تعلیم لا یا جا ئے تا کہ امیر اور غریب کا بچہ ایک جیسی تعلیم حا صل کر سکے تا کہ غریب کا بچہ بھی مقا بلے کے امتحا ن اور ڈا کٹرزاور انجئیر بن سکے اس لئے ہم نے پہلے سا ل ہی تما م سر کا ری تعلیمی ادا رو ں میں انگلش میڈیم کلا سو ں کا اجرا ء کر دیا ،دا رلعلو م میں پڑھنے وا لے طلبہ کے لئے بھی وہی نظا م تعلیم لا یا یہی تبدیلی ہے جس کا پا کستا ن تحریک انصا ف نے وعدہ کیا تھاجتنا کا م چا ر سا لو ں میں پی ٹی آئی کی حکو مت نے کیا اتنا گزشتہ 70سا لو ں میں سا بقہ حکو متو ں میں نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

اس طر ح پو رے صو بے میں ہسپتا لو ں کے نظا م کو ٹھیک کیا جس کی بد لت آج پو رے صو بے میں عوا م کو صحت کی سہو لیا ت مل رہی ہیں اگر ہما ری حکو مت ادا رو ں کو ٹھیک نہ کر تی تو عوا م کے سا تھ نا انصا فی ہو رہی تھیںکیو نکہ ہسپتا ل مر یضو ں اور سکو ل بچو ں کے لئے حکو مت نے قا ئم کئے تھے مگرڈا کٹرز اور اساتذہ اس کو اپنا حق سمجھتے تھے۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے ہفتہ کے روز بو رڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجو کیشن ایبٹ آباد میں سا ل 2015-16میں میٹر ک ایف اے ایف ایس سی کے امتحا نا ت میں بورڈ میں ٹا پ پو زیشن لینے وا لے طلبا ء و طا لبا ت میں میڈل اور نقد انعا م تقسیم کر نے کے موقع پر تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔

تقریب سے بورڈ کے چیئر میں پرو فیسر سجاد خا ن سیکر یٹری شا ئستہ ارشاد نے بھی خطا ب کیاخیبر پختو نخوا کے تما م بو ڈو ں کے چیئر مینو ں کے علا وہ تما م سرکا ری اور نجی تعلیمی ادا رو ں کے سر برا ہا ں ،اسا تذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد مو جو د تھیںتقریب میں2015-16بورڈ کے امتحا نا ت میں میٹر ک ایف اے ایف اسے سی میں ٹا پ پو زیشن حا صل کر نے وا لے 43طلباء اور طا لبا ت میں گو لڈ میڈل ،سلور میڈل اور کا نسی کے تغمو ں کے سا تھ گو لڈ میڈل حا ل کر نے وا لوں کو50000ہزار ،سلو ر میڈل حا صل کر نے وا لو ں کو45000ہزاراور کا نسی کا میڈل حا صل کر نے وا لو ں کو 40000ہزار رو پے نقد انعا م بھی دیا گیا۔

میشر اعلی تعلیم مشتا ق احمد غنی نے کہا کہ آج میں مہما ن خصو صی نہی ہو بلکہ وہ طلبہ ،اسا تذہ اور وا لدین خا ص مہما ن ہیں جنہو ں نے بو رڈ میں پو زیش حا صل کی ۔یہ بڑی خو شی کی با ت ہے کہ سا بقہ ادوار میں سرکا ری تعلیمی ادا رو ں سے عوا م کا اعتماد اٹھ گیا تھا مگر ان میں اصلا حا ت لا نے کے بعد اس سا ل خیبر پختو نخو ا کے تما م بورڈ میں میٹرک اور ایف اے ایف ایس سی میںپہلی20پو زیشن سر کا ری تعلیمی ادارو ں کے طلبہ نے حا صل کی۔

انہو ں نے اسا تذہ وا لدین اور طلبہ کو کہا کہ آپ اپنی محنت اسی لگن سے جا ری رکھیں اور مزید تر قی حا صل کر تے ہو ئے اپنے ادا رو ں ،اسا تذہ اور وا لدین کا نا م رو شن کر تے رہیں۔انہو ں نے کہا کہ امتحا نا ت کے طریقہ کا ر میں بھی کا فی تبدیلیا ں لا ئی گئیں بو ٹی ما فیا اور نقل کو ختم کر نے کی کو شش کی گئی تا کہ حق دار کو اس کا حق ملے ۔مشتا ق احمد غنی نے کہا کہ میں نے اپنی چا ل سا لو ں میں ایبٹ آباد کی تر قی اور خا ص کر تعلیمی تر قی میں اتنے کا م کئے جتنے گزشتہ 70سا لو ں میں نہیں ہو ئے تھے۔

ایبٹ آباد کو پو رے ملک میں سکو لو ں کا شہر کہا جا تا ہے مگر کسی کو بھی تو فیق نہیں ہو ئی کہ یہا ں ایک یو نیورسٹی قا ئم کر دیتا جب کہ اس صو نے اور ملک میں ایسی جگہو ں پر بھی یو نیو رسٹیا ں بنا ئی گئی تھیں جہا ں ان کی کو ئی ضرو رت نہیں تھیں میں نے آتے ہی ایبٹ آباد میں یو نیو رسٹی تیں گر لز ڈگری کا لج بہت سا رے مڈل سکو لو ں کو ہا ئی اور ہا ئی کو ہا ئیر سکینڈری اور ہا ئی سکینڈری کو کا لج کا درجہ دیا۔

اور اسی طرح ہر طر ح کے تر قیا تی کا مو ں کا جا ل بچھا یاجب کہ ہما ری حکو مت نے صو بے سے سود کے نظا م کا خا تمہ ،کر پشن کا خا تمہ تعلیمی ادا رو ں میں قرآن مجید کی تعلیم کو لا زمی قرا ر دینے جیسے اقدا ما ت کئے ۔صو بے میں سستی بجلی پیدا کر نے کی365پن بجلی گھرو ں کی تعمیر کر کے عوا م کے حو الے کر دئے اور انشا اللہ اسی طر ح کے مزید1000ہزار پن بجلی کے منصو بے بنا نے کا حکو مت ادا رہ رکھتی ہے ۔

انہو ںنے کہا کہ انشا اللہ دو ما ہ میں مر ی روڈ مکمل ہو جا ئے گا اس کے لئے مزید 30کروڑ رو پے ریلز ہو چکے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ انشا اللہ جس طر ح پی ٹی آئی نے خیبر پختو نخوا میں ادا رو ں کی مضبو طی پر کا م کیا اور عوا م کا اعتماد ادا رو ں پر بحا ل ہوا اور خیبر پختو نخوا میں تبدیلی آئی انشا اللہ آئندہ2018کے الیکشن میں پا کستا ن تحریک انصا ف پو رے ملک میں کا میا ب ہو کر پو رے ملک میں اصلا حا ت کے زریعے تبدیلی لا ئے گی۔