نارنگ منڈی پولیس نے ہوٹر والی گاڑی سے 6 مشکوک افراد کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 20:36

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) نارنگ منڈی پولیس نے ہوٹر والی گاڑی سے 6 مشکوک افراد کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے مریدکے نارووال روڈ گندھوال سٹاپ کے قریب دوران ناکہ ایک مشکوک گاڑی نمبری جی۔ اے۔

(جاری ہے)

بی 7110 کو کئی بار چکر لگاتے دیکھا تو انہوں نے تعاقب کیا تو ملزمان نے کا ر بھگا دی تاہم پولیس نے طویل جدو جہد کے بعد گاڑی کی تلاشی لی توگاڑی میں پولیس کی وردیاں بھی پائی گئیں۔

خدشہ ہے کہ ملزمان کوئی سنگین واردات کرنا چاہتے تھے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے مطابق ملزمان کے پاس بھاری اسلحہ بھی ملا ہے تاہم پولیس نے اسلحہ کی تصدیق نہیں کی۔ واضع رہے کہ تین ملزمان حسن افضل اور شاہد کا تعلق نارنگ منڈی کے علاقہ ماڑی کلاں سے ہے۔ جبکہ تین ملزمان اکبر عزیز شیخ سفیان اور طارق رزاق کا تعلق لاہور سے ہے۔

متعلقہ عنوان :