سیالکوٹ،شریف خاندان کیساتھ ویسا ہی سلوک کیا جانا چاہیے جیسا ایک عام آدمی پر فرد جر م عا ئد ہونے بعد کیا جاتاہے ،حتشا م خالد جنجوعہ

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 20:15

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے جوائنٹ سیکرٹری ضلع سیالکوٹ احتشا م خالد جنجوعہ نے کہا کہ شریف خاندان کے ساتھ انوکھے لا ڈلے جیسا سلوک بند کر کے ویسا ہی سلوک کیا جانا چاہیے جیسا کہ ایک عام آدمی پر فرد جر م عا ئد ہونے بعد کیا جاتا ہے غریب قوم کے اربوں روپے لو ٹ کر انکے بچے بیرون ملک محلات میں رہتے ہیں جبکہ ملک میں آدمی دن بہ دن پسپائی کی جانب گامز ن ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو انہوں نے کہا کہ انصاف نہ ملنے کا شکوہ کر نے والو ں کو اس وقت جیل میںاور انکے بیر ون ملک اربو ں ڈالر پاکستا ن میں ہو نے چاہیں تھے مگر نیب سمیت تما م ادارے ان کے ساتھ نرمی سے پیش آرہے ہیں ،جتنا قرض ستر سالو ں میں لیا گیا اتنا انہوں نے چا ر سالو ں میںلیا مگر عجب قصہ ہے کہ عام آدمی کے حصہ میں صرف مشکلا ت اورمصائب ہی آئے جبکہ اللہ نے ساری برکتیں انہی کے بچو ںکے حصہ میں ڈال دیں،جس دن چو ری کا مال مسروقہ برآمد کرلیا جائے گا ان بچے بھی عا م پاکستانیوں کی طرح زندگی گزانے پر مجبو ر ہو نگے انہوںنے مطالبہ کرتے ہو ئے کہا کہ جب تک گارڈفا در کے پورے خاندان کو جیل میں نہ ڈالا گیا اور ملک سے لوٹی ہوئی دولت واپس نہ لائی گئی انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہونگے