ڈپٹی کمشنر نے ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے اور طلبہ کو جسمانی سزا دینے کا سخت نوٹس ،ڈی ایم او سے رپورٹ طلب

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 20:15

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرخ نوید نے بروقت ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے اور طلبہ کو جسمانی سزا دینے کا سخت نوٹس لیا ہے اور گورنمنٹ ہائی سکول رندھیر کے ہیڈ ماسٹر اور ٹیچر کے خلاف پیڈ ا کے تحت کاروائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ضمیر حسین نے مذکورہ سکول کی صبح 9بجکر 15منٹ پر اچانک چیکنگ کی جہاں ہیڈ ماسٹر ڈیوٹی پر نہیں پہنچا تھا جبکہ سینئر کلاس کے طلبہ کو ٹیچر جسمانی سزا دیتے ہوئے پایا گیا۔ ڈی ایم او کیطرف سے رپورٹ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے ہیڈ ماسٹر اور ٹیچر کے خلاف انضباطی کاروائی کیلئے سی ای او ایجوکیشن کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔