سیالکوٹ ، چاند گاڑی ،ٹریکٹر ٹرالی اور کرین میں تصادم 18سالہ طالبعلم جاں بحق ،3شدید زخمی ہوگئے

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 20:15

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) ڈسکہ گوجرانوالہ روڈ پر چاند گاڑی ،ٹریکٹر ٹرالی اور کرین میں تصادم 18سالہ طالبعلم جاں بحق ،جبکہ چاند گاڑی کے ڈرائیور سمیت تین مسافر شدید زخمی تفصیل کے مطابق موضع بونکانوالہ کا نوجوان حسنین ‘اویس ‘نصرت ‘سلمان اور حبیب چاندگاڑی میں سوار ہوکر ڈسکہ آرہے تھے جب وہ پل نہر بی آربی کے قریب پہنچے توان کی چاندگاڑی کو پیچھے سے آنیوالی کرین نے ٹکرمار دی جس کے نتیجہ میں چاندگاڑی میں سوار 18سالہ نوجوان طالبعلم حسنین موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ باقی شدیدزخمی ہوگئے جن کوسول ہسپتال پہنچادیاگیا۔

متعلقہ عنوان :