بورے والا ،ٹی ایچ کیو ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں سہولیات کا فقدان مریض علاج کیلئے ذلیل و خوار ہونے لگے

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 20:15

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی ایمرجنسی پر مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا فقدان مریض علاج کے لئے ذلیل و خوار ہونے لگے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے اصلاح احوال کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی ایمرجنسی پر موجود ڈاکٹرزاور عملہ مریضوں کو طبی سہولیات دینے میں ناکام ہو گیا ہے ایمرجنسی پرمریضوں کو سٹریچر کی سہولیات کے لئے متعین عملہ مریضوں کو اٹینڈ کرنے کی بجائے ڈاکٹروں کی آئوبھگت پر لگا ہوتا ہے مریضوں کے لواحقین سٹریچر کی بجائے اپنے لاچار مریض کو خود سہارا دے کر کمرے کے اندر ڈاکٹر تک لے کر جاتے ہیں جبکہ نائیٹ ڈیوٹی کے دو ڈاکٹرز اپنی ڈیوٹی ایک ساتھ دینے کی بجائے آپس میں تقسیم کر کے چھ چھ گھنٹے کر رہے ہیں ایمرجنسی پر میڈیکل ریپس کا قبضہ ہے ڈاکٹر اور عملہ مریضوں کو بازار کی ادویات لکھ کر دیتے ہیں جبکہ محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کا دعویٰ ہے کہ مریضوں کو آئوٹ ڈور اور ایمرجنسی پر مفت ادویات مہیا کی جا رہی ہیں ایمرجنسی سے مریضوں کو متعلقہ سپیشلسٹ کو کال کر کے چیک کروائے بغیر وہاڑی یا ملتان ریفر کیا جا رہا ہے جس سے مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے بورے والا کے شہریوں سمیع اللہ جان ،عبدالحمید ،محمد اجمل و دیگر نمائندہ افراد نے ڈی سی او وہاڑی سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :