لاہور، اورنج لائن ٹرین سے اہل لاہور کی جدید او معیاری سفری سہولت ملے گی،ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 20:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ اورنج لائن ٹرین سے اہل لاہور کی جدید او معیاری سفری سہولت ملے گی ، ن لیگ کی حکومت نے عوام کو جدید سفری سہولتیں فراہم کی ہیں ،میٹروبس سے شیخوپورہ اور لاہورایک ہوگئے ، مسلم لیگ ن کے برسراقتدار آنے کے بعد لاہور ہی نہیں بلکہ گرد نواح میں بھی ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں ،مسلم لیگ ن نے پہلے میٹروبس سروس شروع کی جو شاہدرہ سے گجومتہ تک جاری ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ شیخوپورہ کی ترقی کی وجہ سے میٹروبس سروس بھی ہے ،اب شیخوپورہ سے لاہور آنے والے اس بس سروس سے بھر پور فائدہ اٹھار ہے ہیں اور وہ شام کو جلدی شیخوپورہ لوٹ جاتے ہیں اور جو وقت بچتا ہے وہ اپنے علاقہ کی ترقی پر صرف کرتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ اب شیخوپورہ تیزی سے ترقی کررہا ہے ،یہاں کے عوام مسلم لیگ ن کے پر گہرا عتماد کرتے ہیں اور اب یہاں مویشی منڈی بھی قائم ہوگئی ہے ،شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے یہاں ترقی کام کرانے کے لئے دن رات کام کیا ہے اور وہ مبارک باد کے مستحق ہیں کہ اب شیخوپورہ نئے دور مے داخل ہوچکا ہے ،مسلم لیگ ن نے کارکنان اب بہت خوش ہیں انہیں یہاں اپنی منزل نظر آرہی ہے

متعلقہ عنوان :