کرپٹ خاندان کی کشتی اب ڈوبنے کے قریب ہے ملک میں ہونیوالی کھربوں روپے کی کرپشن کا ہر راستہ شریف خاندان کے گھر ہی جاتا ہے ، (ن) لیگ میں اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں

جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی جہانگیر خاں ترین کی ملک فاروق اعوان سے ملاقات میں گفتگو

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 20:14

بورے والا :(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری جہانگیر خاں ترین نے کہا ہے کہ کرپٹ خاندان کی کشتی اب ڈوبنے کے قریب ہے ملک میں ہونیوالے کھربوں روپے کی کرپشن کا ہر راستہ شریف خاندان کے گھر ہی جا رہا ہے (ن) لیگ میں اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں اور ن لیگ کا وہ دھڑا جو شریف خاندان کی کرپشن میں حصہ دار نہیں وہ اب ان کا دفاع کرنے کو تیار نہیں ہر شخص کو اپنی بد اعمالیوں کو حساب خود ہی دینا پڑے گا جس نے چوری کی ہے وہ سزا سے کیسے بچ سکتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی کے سٹی صدرملک فاروق اعوان اور نائب صدر ملک امتیاز احمد سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو کرپشن کیسز میں ملوث شریف فیملی اور انہیں اس مقام پر لا کھڑا کرنے والے ان کے حواری اب اداروں سے ٹکرائو کی جس پالیسی پر گامزن ہیں اس کا مقصد اس نظام کو ملیا میٹ کرنا ہے ملک کی جمہوریت پسند قوتیں شریف فیملی کے اس منصوبے کو کامیا ب نہیں ہونے دیں گی اور جمہوری عمل کا تسلسل کے لئے غیر آئینی اقدام نہیں ہونے دیں گے پوری قوم اب ملکی معیشت ،جمہوری نظام اور اداروں کو نقصان پہنچانے والے کرداروں کو پہچان چکی ہے آنے والا دور پی ٹی آئی کا ہے اور انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی ملک بھر میں کامیابی حاصل کر کے عمران خان کو وزیر اعظم منتخب کرے گی کارکنان الیکشن کی تیاری مکمل کر لیں کسی بھی وقت آئندہ الیکشن کا اعلان ہو سکتا ہے

متعلقہ عنوان :