ساہیوال، ٹریفک کے دو حادثات ،4 چار افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 20:14

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) ٹریفک کے دو حادثات میں 4 چار افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے مرنے والوں میں باپ بیٹی بھی شامل ہیں پہلا حادثہ ہڑپہ کے نزدیک ہوا یہاں پر غلہ منڈی ساہیوال کی ایک فیملی کے چار افراد ساہیوال آرہے تھے کہ ہڑپہ کے نزدیک ایک ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار ایک شحض اسحاق اور اُس کی بیٹی رخسانہ جاں بحق ہوگئی جب کہ اسحاق کا داماد سرور اور اُس کی تین سالہ نواسی عائشہ زخمی ہوگئی دوسرا حادثہ 18/12-L کے نزدیک ہوا یہاں پر مرغیوں والا ڈالہ کا ٹائی راڈ ٹوٹ گیا جس کے باعث ڈالہ کے اوپر بیٹھے ہوئے خانیوال کے رہنے والے دو مزدور تنویر اور فاروق جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک مزدور رشید زخمی ہوگیا حادثہ میںبڑی تعداد میں مرغیوں بھی مرگئی پولیس ان حادثات کی تفتیش کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :