لاہور، شریف خاندان نے اداروں پر چڑھائی کرنا اپنا وطیرہ بنا لیا ہے، ڈاکٹر مراد راس

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 20:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے اداروں پر چڑھائی کرنا اپنا وطیرہ بنا لیا ہے جس کا خمیازہ اُنہیں بھگتنا پڑے گا۔ ہفتہ کو انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلم لیگ(ن) اپنے ہی دور حکومت میں اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کر کے امن و امان کی صورتحال بگاڑ رہی ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی حکومت اور اس کے قائدین کیلئے ایسے حالات کی ذمہ داری سے خود کو بچانا مشکل ہو جائے گا۔ اگر نواز شریف اور ان کے خاندان کے ارکان نے ''ہم نہیں تو کوئی نہیں‘‘ والی پالیسی اپنا لی ہے جس کی بنیاد پر احتساب عدالت کی کارروائی چلنے نہ دینے کی کوشش کی گئی تو اس سے بڑی سیاسی خیانت اور کوئی نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے مفادات کی سیاست کے لیے جمہوریت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :