بیرون ملک پاکستانی ملک کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ، ان کے مفادات کا تحفظ حکومتی ذمہ داری ہے

صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ملک ندیم کامران کا وور سیز کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 20:14

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء)صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ملک ندیم کامران نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانی ملک کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ، ان کے مفادات کا تحفظ حکومتی ذمہ داری ہے۔ وہ بروز ہفتہ انہوں ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ اوور سیز کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

جس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کا جائزہ لے کر انہیں حل کیا گیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شوکت علی کھچی ،ڈی پی او عاطف اکرام ،اور اے ڈی سی قدیر باجوہ سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں 20درخواستوں پر تفصیلی غور کیا گیا اور ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی گئیں اجلاس میں بتایا گیا کہ اب تک ضلع ساہیوال میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی 135درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں سے 69حل کر دیا گیا جبکہ 22درخواستیں سول و ریونیو عدالتوں جبکہ 24ڈی جی اوور سیز کے پاس زیر سماعت ہیں صوبائی وزیر نے اٹلی میں مقیم محمد رمضان کی شکایت پر اڈا شبیل میں واقع زرعی جائیدار کی فوری تقسیم کا حکم دیا اور اگلی سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی انہوں نے راشد وحید کی شکایت پر دو پلاٹوں کے بدلے 18لاکھ روپے دلوانے کا حکم بھی دیا ۔