پولیس افسران و ملازمان کیلئے پولیس لائن میں 3روزہ کرائم سین انوسٹی گیشن کور س کا انعقاد

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 20:14

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) ڈی پی او اٹک عبادت نثار کی طرف سے پولیس افسران و ملازمان کیلئے پولیس لائن میں 3روزہ کرائم سین انوسٹی گیشن کور س کا انعقاد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک جناب عبادت نثار نے پولیس لائن اٹک میں پولیس افسران و ملازمان کیلئے 3روزہ تربیتی کورس کا انعقاد کرایا جس میں پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی راولپنڈی ریجن کے انچارج ڈاکٹر غلام عباس اور انکی ٹیم ارسلان اور ذوالفقار جونئیر سائنٹس نے پریکٹیکل طریقے سے کرائم سین کو ہیندل کرنے کے بارے میں بتایا۔

ڈی پی او نے تمام دن کورس خود اپنی زیر نگرانی کروایا ۔کورس کے تیسرے دن ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکوٹر فیصل نے افسران کو کرائم سین پر پیش آنے والی قانونی مشکلات اور جائے وقوعہ سے ملنے والی اشیاء اور ثبوت کی قانونی اہمیت کے بارے میں لیکچر دیا۔

(جاری ہے)

پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیم نے کرائم سین کی موک ایکسرسائز کروائی۔ڈی پی او نے کورس میں مثالی کارکردگی دکھانے والے افسران میں CCIIIسرٹیفیکیٹ اور کیش انعامات سے نوازا اور اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ یہ بہت خوشی کی بات ہیکہ اٹک پولیس کے تمام افسران نے کورس میں دلچسپی دکھائی اور اٹک پولیس آئندہ کوئی بھی جرم ہونے کی صورت میں PFSAکی ٹیم کے ساتھ مل کراسے سائنٹیفک طریقے سے انوسٹی گیٹ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :