مسلم لیگ (ن) کارکردگی کی بنیاد پر 2018ء کا الیکشن جیت کر ایک بار پھر اقتدار میں آئے گی، خرم خان شینکہ

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 20:14

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کارکردگی کی بنیاد پر 2018ء کا الیکشن جیت کر ایک بار پھر اقتدار میں آئے گی ،لیگی قیادت نے صحیح معنوں میںعوام کی خدمت کی اہلیان اٹک کو نہ پہلے مایوس کیا اور نہ ہی آئندہ کرینگے ،زندگی اٹک کے عوام کی خدمت کیلئے وقف کر رکھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خرم خان شینکہ ،سابق نائب ناظم ساجد خان دیگر ساتھیوں اور برادری سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے کی تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے چیئرمین خالد زمان خالقی ،ساجد خان ،فیاض خان نے بھی خطاب کیا تفصیلات کے مطابق لیگی راہنما ڈاکٹر محمد اشرف بٹ ،شیخ اجمل محمود کی کوشش سے شینکہ کی معروف شخصیات خرم خان اور ساجد خان سابق نائب ناظم اپنے ساتھیوں سمیت میجر طاہر صادق کو چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) شیخ آفتاب احمد کے ساتھ شامل ہو گئے اس حوالے سے شینکہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی اس موقع پر سابق امیدوار صوبائی اسمبلی شیخ سلیمان سرور ،ضلعی نائب صدر سلیم شہزاد ،ڈاکٹر اشرف بٹ ،شیخ اجمل محمو د،طلال بٹ ،شیخ سہیل ،حاجی احسان ،سعید الرحمن ،حاجی ملک نعیم کے علاوہ کثیر تعداد میں معززین علاقہ موجود تھے شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ عوام کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ قوم نواز شریف کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ان ساڑھے چار سالوں کے دوران این ای57کے دیہاتوں کو شہروں کی سطح پر لانے کی کوشش کی گئی یہی وجہ ہے کہ علاقہ بھر میں کارپٹ روڈ بچھائے گئے گھر گھر سوئی گیس کی فراہمی کی گئی یہی وجہ ہے کہ آج تحصیل حضرو کے 126دیہاتوں کو سوئی گیس جیسی نعمت میسر آئی جو مسلم لیگ (ن) کی عوامی دوستی کا ثبوت ہے انہوںنے کہا کہ خرم خان اور ان کے ساتھیوں کو مسلم لیگ (ن) جوائن کرنے پر ان کو خوش آمدید کہتے ہیں ان کو کبھی بھی مایو س نہیں کرینگے انہوںنے کہا کہ میرے دروازے حلقہ عوام کیلئے ہمہ وقت کھلے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :