ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر جہلم پولیس کی کارروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 20:02

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر جہلم پولیس کی کارروائیاں، متعدد ..
جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر جہلم پولیس نے متعدد کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزمان کوحراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدرکے مسعود احمد اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم محمد تنویر سے 03لیٹر شراب تھانہ سول لائن کے محمد ندیم اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم بابر علی سے 05لیٹر شراب، افتخار افضل اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم محمد شفاعت سے 05 لیٹر شراب تھانہ سٹی کے احتشام الحق اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم غلام ادریس سے 05لیٹر شراب تھانہ منگلا کینٹ کے محمد الطاف ایس آئی نے دوران گشت ملزم ذوالفقار احمد سے 120گرام چرس برآمد کر کے ملزمان گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ عنوان :