ْچکوال میں مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز سمیت دیگر پولیس افسران کے تبادلے، محمد ہارون جوئیہ

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 20:02

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ہارون جوئیہ نے ہفتے کے روز مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس افسران کے تبادلے کیے ہیں، انسپکٹر اظہر شاہ کو پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ سٹی چکوال تعینات کیا ہے جبکہ سٹی کے انسپکٹرزراعت بلوچ کو ایس ایچ او کلرکہار تعینات کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کلر کہار کے ایس ایچ او خضر حیات کو ایس ایچ او ڈھڈیال جبکہ سب انسپکٹر علی اکبر کو انچارج پولیس چوکی ملہال مغلاں تعینات کیا گیا ہے۔

سب انسپکٹر علی عباس شاہ کو ہومیو سائیڈ چکوال سے تبدیل کر کے ایس ایچ او تھانہ سٹی تلہ گنگ تعینات کیا گیا ہے جبکہ سب ا نسپکٹر حامد راجہ ایس ایچ او تھانہ سٹی تلہ گنگ کو انچارج پولیس چوکی بشارت تبدیل کر دیا گیا ہے۔ انچارج پولیس چوکی ملہال مغلاں سب انسپکٹر راجہ نذر حیات کلس کو انچارج چوکی ملہال مغلاں سے تبدیل کر کے انچارج منگوال پولیس چوکی تعینات کیا ہے۔ ان تمام تبادلوں پر فوری عمل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :