جرات کے ساتھ سیاسی مخالفین کا مقابلہ کرنے پر مریم نواز کے سیاسی قد کاٹھ میں اضافہ ہوا ہے، خواجہ محمد جہانگیر

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 19:56

گوجرخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) چیف کوارڈینیٹر مسلم لیگ ن گوجرخان خواجہ محمد جہانگیر صدر ملک عابد حسین اعوان جوائنٹ سیکرٹری وسیکرٹری انفارمیشن خضر اسلام قریشی اوردیگر عہدیداران نے اپنے ایک مشترکہ بیان میںکہا ہے کہ مریم نواز جس جرات کے ساتھ سیاسی مخالفین کا مقابلہ کررہی ہیںاس سے ان کے سیاسی قد کاٹھ میں اضافہ ہوا ہے اور انشاء اللہ وہ 2018ء کے عام انتخابات کے بعد محترمہ بے نظیر بھٹو کی طرح ایک مضبوط اور بلند حوصلہ قومی لیڈر کے طور پر ابھر کر سامنے آئیں گی اورآج سیاسی مخالفین بے تکے اور کھوکھلے نعرے لگا رہے ہیں انہیں بھی اپنی حیثیت کا اندازہ ہو جائے گا یہ تمام عناصر اپنی حیثیت کو دیکھ کر بیان بازی کریں اس سے پہلے میاں محمد نوازشریف نے سیاسی میدان میں بھرپور مقابلہ کیا اوراب مریم نوازشریف بھرپور مقابلہ کررہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :