پاکستان کا آئندہ ماہ شیڈول آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کیلئے ٹیم کا اعلان

سے 27 نومبر تک دوحہ میں ہونے والی چیمپئن شپ میں اسجد، آصف، مبشر، محمد نسیم، عمران شہزاد، محمد یوسف اور خرم حسین آغا ایکشن میں دکھائی دیں گے

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 19:44

پاکستان کا آئندہ ماہ شیڈول آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کیلئے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس ای) نے آئندہ ماہ قطر میں شیڈول آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا، پاکستانی ٹیم مینز اینڈ ماسٹرز ایونٹس کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے گی، ایونٹ 17 سے 27 نومبر تک دوحہ، قطر میں شیڈول ہے۔

(جاری ہے)

ہفتے کو پی بی ایس اے کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایشن نے آئی بی ایس ایف ورلڈ چیمپئن شپ کیلئے حتمی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، چار کیوئسٹس مینز جبکہ تین کیوئسٹس ماسٹرز کیٹگریز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، اسجد اقبال محمد آصف، مبشر رضا اور محمد نسیم اختر مینز جبکہ عمران شہزاد، محمد یوسف اور خرم حسین آغا ماسٹرز کیٹگریز میں حصہ لیں گے، ایونٹ کی تیاری کے سلسلے میں قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ 7 سے 16 نومبر تک گلستان جوہر کراچی میں منعقد ہو گا، کیمپ کے اختتام کے بعد ٹیم ایونٹ میں شرکت کیلئے قطر روانہ ہو گی۔

متعلقہ عنوان :