نارووال ، تیز رفتار بس کی موٹر سائیکل سے ٹکر، بیوی جاں بحق ،شوہر شد ید زخمی ہوگیا، بس ڈرائیور فرار

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 19:44

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) لاہور نارووال نیو روڈ پر تیز رفتار بس موٹر سائیکل سے جا ٹکرائی،بیوی جاں بحق جبکہ شوہر شد ید زخمی ہوگیا،بتایا گیا ہے کہ نواحی گیگے والی کا رہائشی عبدالحمید اپنی اہلیہ رضیہ بی بی کے ساتھ دوائی لینے کیلئے کالاخطائی کے قریبی گائوں سائنسرا گیا اور دوائی لینے کے بعد عبدالحمید اپنی اہلیہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر واپس اپنے گائوں گیگے والی آرہے تھے جب وہ لاہور نارووال نیو روڈ پر جے سنگھ والا کے قریب پہنچے تو لاہور سے نارووال جانے والی ایک تیز رفتا ر مسافر بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے باعث رضیہ بی بی موٹر سائیکل سے نیچے سٹرک پر گر گئی اور بس اس کے اوپر سے گز رگئی جس سے رضیہ بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کا خاوند عبدالحمید شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا،بس کاڈرائیور بس لے کر جائے حادثہ سے فرار ہوگیا۔