ملک کی موجودہ سیاسی ابتری اور بدنام سیاسی جماعتیں جمہوریت کے نام پر کلنک کا ٹیکہ ہیں

جنہوں نے عوام کو سوائے مایوسی اور محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فرخ چیمہ کی ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 19:44

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فرخ چیمہ نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ سیاسی ابتری اور بدنام سیاسی جماعتیں جمہوریت کے نام پر کلنک کا ٹیکہ ہیں جنہوں نے عوام کو سوائے مایوسی اور محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا ،یہی وجہ ہے کہ آج ملک میں بے یقینی کی صورتحال ہے اور عوام نئی سیاسی قیادت پرویز مشرف کی طرف دیکھ رہے ہیں کرپشن اور لوٹ مار میں ملوث سیاستدانوں کا بلاامتیاز بے رحمانہ کڑا احتساب کیا جائے پاکستان میں پیدا ہونے والے سیاسی خلاء کوقائد پرویز مشرف کی قیادت میں صرف صاف و شفاف جماعت اے پی ایم ایل ہی پورا کر سکتی ہے پارٹی میں شامل ہو نے والے کارکنوں کو جائز مقام دیں۔

وہ ہفتہ کو ملتان پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

جس میں اے پی ایم ایل کے سیکریٹری جنرل جنوبی پنجاب جاوید اقبال تھہیم ایڈووکیٹ ، اختر بھٹہ، چوہدری محبوب سبحانی، ، شفیق قریشی ، کنور وسیم، ملک محسن بھٹہ، ڈاکٹر غلام نبی عباسی بھی موجود تھے جبکہ اس موقع پرلانگ فیملی کی اہم سیاسی و سماجی شخصیت ملک محمد ارسلان لانگ، رانا ندیم ، اے ٹی آئی پنجاب کے سابق ناظم چوہدری مدثر جمال ایڈووکیٹ ، ملک ایاز کھاکھی، چوہدری زیشان جمیل، تنویر کھاکھی، عامر بٹ، اطہر قریشی، ملک عمر تھہیم ، چوہدری کاظم گل، زمان غوری، ملک امجد لانگ، اکرم بھٹی، سید ثقلین شاہ، ملک مظہر کھاکھی، شاکر منظور، چوہدری محسن علی، اسد علی، محمد محسن ودیگر نے اے پی ایم ایل کے قائد پرویز مشرف پر اعتماد کا اظہار کرتے ہو ئے اے پی ایم ایل میں شمولیت کا اعلان کیا ڈاکٹر فرخ چیمہ نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے زاتی مفادات اور کرپشن کو چھپانے کے لئے ختم نبوت حلف نامہ میں ترمیم کی جو کوشش کی اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ایسے کرپٹ حکمرانوں کو حکومت میں کیا ملک میں بھی دیکھنا برداشت نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی صوبوں تک محدود ہو چکی ہیں اور عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں اے پی ایم ایل ملک بھر میں امیدوار کھڑے کرے گی اور کامیاب ہوکر ملک کوہر قسم کے بحرانوں سے نکالیں گے وہ دن دور نہیں جب اے پی ایم ایل پورے پاکستان کی نمائندہ سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں اور بدنام سیاست دانوں نے سیاست کے مفہوم کا جنازہ نکال کررکھ دیا ہے اے پی ایم ایل صیح معنوں میں حقیقی جمہوری روایات کے مطابق پاکستان میں جمہوری استحکام لائے گی جس سے بین الاقوامی طور پر پاکستان کی عزت بحال ہو گی ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمران اپنے بچائو کے لئے اداروں میں تصادم کی فضا لانا چاہتے ہیں لیکن ان کی یہ خواہش پوری نہیں ہو گی انہوں نے کہاکہ عوام عام انتخابات میں اے پی ایم ایل کے امیدواروں کو اپنے قیمتی ووٹ کی پرچی سے سپورٹ کریں کیونکہ قائد پرویز مشرف ہی ملک میں بڑھتی ہو ئی مہنگائی، بے روزگاری سمیت دیگر مسائل کے حل کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ملک کو حقیقی معنوں میں بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔