ملتان میں نامعلوم لڑکی کی تشدد زدہ لاش برآمد،پولیس نے تحقیقات شروع کردیں

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 19:44

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) ملتان میں تھانہ شاہ شمش کے علاقے رنگیل پور سے نامعلوم لڑکی کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے ،لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے نشتراسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں،پولیس ذرائع کے مطابق 22سالہ نامعلوم لڑکی کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

لڑکی کی گردن اور چہرے پر زخم کے نشان ہیں جبکہ لڑکی نے کالے رنگ کے کپڑے زیب تن کیے ہوئے ہیں، پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر اسپتال ملتان کے سرد خانے منتقل کر دی ہے اور اس معاملے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :