لاہو ر،ْ ناقص شہد، گلے سڑے مربے، معجونوں، ہربل ادویات کیلئے ناقص اشیاء فراہم کرنیوالی معروف ہربل فیکٹری سیل

ساڑھے چار ہزار کلو مربے، 6 ہزار کلو ناقص، گلے سڑے پھل، 3 ہزار کلو ناقص شہد پکڑا گیا،شہد کے نمونے لیبارٹری تجزیے کیلئے بھجوا دئیے گئے، ہجویری ٹاون میں ماڈرن فوڈ ساس پروڈکشن یونٹ کو بھی سیل، ملاوٹ ذدہ، مضر صحت اجزاء سے تیار کردہ 2800 کلو ناقص کیچپ تلف کردیا گیا

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 19:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء)پنجاب فوڈ اتھارٹی لاہور کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ناقص شہد، گلے سڑے مربے، مضر صحت معجونوں کی تیاری میں استعمال ہونے والی اشیاء سپلائی کرنے والی معروف ہربل فیکٹری کو سیل کر دیا گیا،اے ڈی جی آپریشنز رافیعہ حیدر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ الشفاء انڈسٹریز، فاروق انڈسٹریل اسٹیٹ کو مضر صحت اجزاء کے استعمال پر سیل کیا گیا، ساڑھے چار ہزار کلو مربے، 6 ہزار کلو ناقص، گلے سڑے پھل، 3 ہزار کلو ناقص شہد پکڑا گیا، ذیادہ تر اشیاء ہربل اور دیسی ادویات کی تیاری میں استعمال کی جاتی تھیں،آف سیزن پھلوں کے مربوں کی تیاری میں ناقص، گلے سڑے پھل استعمال کیے جا رہے تھے۔

شہد کے نمونے لیبارٹری تجزیے کے لیے بھجوا دیے گئے، ہجویری ٹاون میں ماڈرن فوڈ ساس پروڈکشن یونٹ کو بھی سیل کر دیا گیا،2800 کلو ناقص، ملاوٹ ذدہ، مضر صحت اجزاء سے تیار کردہ کیچپ تلف کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

کیچپ کی تیاری میں سٹارچ، فلیور، سکرین اور دیگر کیمیکلز کا استعمال کیا جا رہا تھا۔علاوہ ازیںبابر بلاک نیو گارڈن ٹائون میں واقع لال قلعہ، سر کار گڑیا بازار میں واقع مہر پان شاپ کو صفائی کے ناقص انتظامات گندے برتن دھونے والا ایریا،نوفوڈلائسنس،کیڑ ے مکوڑوں کی مو جودگی اور پہلے سے دی گئی ہدایات پر عمل نا کر نے کی بنا پر سیل کر دیاگیامزید برآں لدھر پنڈ بیدیاں روڈ مالموں سویٹس اینڈ بیکرزکو 10,000/-،فیصلے دیوان ملک شاپ کو 2,000/-، فرائے چکس مسلم ٹائو ن موڑ کو 5,000/-،خان چکن بروسٹ اسلام پورہ کو 3,000/-،چکن ان فاسٹ فوڈ کو 4,000/-،بگ بائٹ کو فاسٹ فو ڈ کو 4,000/-، ریلوے روڈ رائو نڈ میں واقع ریڈ چلی کو 21,500/-،مین بازاررائیونڈ میںواقع چمن سویٹ اینڈبیکرزکو10,000/-،حیدرروڈٹائون شپ میں واقع سلمان جوس کورنر3,000/-اورشیرکوٹ لاثانی کوزی حلیم کو 8,000کے جرمانے کئے گئے۔

پنجا ب فوڈ اتھا رٹی قصور کی ٹیم نے پھول نگر پتوکی میں کا روائی کرتے ہوئے رانا پان شاپ اور رمضان سویٹس کو ناقص صفائی، ممنوع اور غیر معیاری اور زائد المعیاد اشیاء کی فروخت پر جرمانہ کیا۔بعد ازاں سمیر ٹریڈرز، وارث کریانہ سٹور، صابر کریانہ سٹور، سپائسی فوڈز، مشتاق کریانہ سٹور، ملک غلام محمد کریانہ سٹور اور افضل آئس فیکٹری کو ناقص صفائی، ملازمین کی میڈیکل نہ ہونے، فوڈ لائسنس کی عدم موجودگی اور کھانے کی اشیاء کھلی رکھنے پر تحریری نوٹس جا ری کیے گئے ۔

جبکہ بیگی پان شاپ، علی حسن پان شاپ، اعظم پان شاپ اور راشد پان شاپ کوصفائی اور معیار بہتر کرنے کی ہدا یا ت جا ری کی گئیں۔ رانا پان شاپ کو 13000، رمضان سویٹس کو10000جبکہ100ساشے گٹکا، 1کلو گرام مٹھائی،250گرام کھلا رنگ موقع پر تلف کیا گیا۔