ڈی آئی خان ‘ درابن چونگی کے قریب کھیتوں میں موجود دستی بم کو ناکارہ بنادیا

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 19:38

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) درابن چونگی کے قریب کھیتوں میں موجود دستی بم کو ناکارہ بنادیا، تفصیلات کے مطابق کینٹ پولیس کو درابن چونگی کے قریب نجی سکول سے ملحقہ کھیتوں میں دستی بم موجودگی کی اطلاع ملی جس پر بی ڈی ایس کے اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دستی بم کو ناکارہ بنادیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مذکرہ دستی بم کافی عرصہ سے زمین میں پڑا تھا جو مذکورہ کھیتوں میں نکاسی کے نالہ کی کھدائی کے دوران نظر آیا۔