ڈی آئی خان ‘ چودھوان پولیس کا گرہ مٹ میں سرچ آپریشن ‘ بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد‘ ملزمان گرفتار

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 19:38

ڈی آئی خان ‘ چودھوان پولیس کا گرہ مٹ میں سرچ آپریشن ‘ بھاری مقدار ..
ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) چودھوان پولیس نے علاقہ گرہ مٹ میں سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے علاقہ گرہ مٹ میں گھر گھر تلاشی کے دوران ملزمان شبیر ولد ملک پارہ ،غلام فرید ولد حسین بخش ،عبدالجبار ولد محمد سلیمان اور ناصر ولد رمضان ساکنان گرہ مٹ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چار بندوق بارہ بور اور بھاری مقدار میں کارتوس برآمد کرلیے ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کردیئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :