مصر میں عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں میں16افسران سمیت 52سیکیورٹی اہلکار ہلاک

�ولیس افسر، 4عسکریت پسند زخمی

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 19:38

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) مصر میں پولیس اور عسکریت پسندوں کے درمیان مقابلے میں16 افسران سمیت 52 اہلکار ہلاک ،4 پولیس افسر، 4 عسکریت پسند زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کے صوبہ غیزہ میں چھاپے کے دوران پولیس اور عسکریت پسندوں کے درمیان مقابلے میں فائرنگ سے 52 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

مصری حکام کے مطابق پولیس نے قاہرہ سے 135 کلو میٹر دور صوبہ غیزہ کے علاقے الوحت البحریہ کے ایک مکان میں 8 مشتبہ افراد کے متعلق اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا، اسی دوران عسکریت پسندوں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں عسکریت پسندوں کی جانب سے فائرنگ میں52اہلکار ہلاک ہوگئے جن میں 16افسران بھی شامل ہیں جب کہ4پولیس افسر اور4عسکریت پسند زخمی بھی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب مصری وزارت داخلہ کے مطابق مقابلے میں متعدد عسکریت پسند بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :