ڈیرہ بگٹی، سڑک کنارے نصب بم کو ناکارہ بنادیا گیا

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 19:36

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) لیویز اور فرنٹئیر کور نے ڈیرہ بگٹی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے سڑک کنارے نصب چار کلو وزنی بم کو ناکارہ بنادیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے لوپ میں لیویز اور ایف سی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا، سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران چار کلو دیسی ساختہ بم برآمد کیا اور اسے ناکارہ بنادیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ،تاہم ابھی تک سرچ آپریشن جاری ہے ۔واضح رہے کہ آج سبی کے علاقے مل چوکی کے قریب نامعلوم دہشت گردوں نے لیویز چوکی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک لیویز اہلکار جاں بحق ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :