میرے اور نواز شریف کے درمیان اختلافات کی گردان کرنیوالے خود کو دھوکا دے رہے ہیں، شہباز شریف
(ن)لیگ ہمالیہ کی طرح مضبوط ہے، دراڑیں پڑنے اور اینٹیں گرنے کی باتیں کرنے والوں کو اپنا دماغی معائنہ کروانا چاہیے ،پاکستان کے اندر ہونیوالے ترقیاتی منصوبہ جات عوامی مفادات کی حامل پالیسیاں نواز شریف کی مثبت سیاست کا سوچ کا نتیجہ ہیں ،بد امنی پھیلانے والے کسی طرح بھی ملک و قوم کے ساتھ مخلص نہیں ہیں ،ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کی وفد سے بات چیت
ہفتہ 21 اکتوبر 2017 19:36
(جاری ہے)
اس موقع پر وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف نے وفد سے سانگلا ہل کی سیاسی صورتِ حال پر بھی معلومات حاصل کی ،انہوں نے مزید کہا کہ عدالتوں میں میاں محمد نواز شریف ،کیپٹن صفدر اور بیٹی مریم نواز کی پیشی کے موقع پر لیگی کارکنوں کے آنے سے گھبرانے والوں کو چاہیے کہ وہ اس موقع پر بے جا طور پر ہلاگلا اور انتشار پسندی سے اجتناب کریں ،انہوں نے کہا کہ اقتدار کی ہوس میں پاگل ہونے والوں کو اپنے اندر عوام کے دل جیتے کا مظاہرہ کرنا چاہیے اس وقت پورا ملک پاکستان مسلم لیگ ن کی پالیسیوں کا معترف ہے ان شاء اللہ تعالیٰ آنے والے وقت مسلم لیگ ن عوام کے میاں محمد نواز شریف کے ساتھ پیارو محبت کے باعث کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی ،انہوں نے مزید کہا کہ میاںمحمد نواز شریف وطن واپس آکر اپنے خلاف کیسوں کا سامنا کریں گے،جن میں ہم اللہ کے فضل سے سرخرو ہوں گے، انہوں نے بتایا کہ 2018ء کے عام انتخابات کے لیے موجودہ حکومت پوری طرح تیاریوں میں ہے انہوں نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے واضح کیا کہ سابقہ صدر آصف علی زرداری نے بیان دیاہے کہ میاں محمد نواز شریف ان سے خفیہ طور پر مفاہمت کے لئے پیغامات بھیج رہے ہیں اس پر میں یہی کہوں گا جنگل کے بادشاہ شیرکی یہ مرضی ہوتی ہے وہ بچے دے یا انڈے دے، انہوں نے آصف زرداری کے اس بیان کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا تاہم مسلم لیگ ن اپنے اتحادیوں سے ہرقسم کے رابطے میں ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل کے دلائل
-
سیالکوٹ، گھریلو تنازع پربیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہرکو آگ لگا دی
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارپہلے غیرملکی دورے پربرطانیہ روانہ
-
آصف علی زرداری سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
دفترخارجہ کی بھارت کی طرف سے کشمیری سیاسی جماعتوں پرپابندی کی شدید مذمت
-
احتساب عدالت نے حسن اورحسین نواز تینوں ریفرنسز میں بری کر دیا
-
صدرمملکت کو آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے وفاقی حکومت کی آڈٹ رپورٹ پیش کر دی
-
کیا بے چینی تھی کہ رات کے 9 بجے بھی ٹرائل ہو رہا تھا؟
-
پی ٹی آئی کا وفد پاک فوج کے شہدا ء کے گھروں میں جائے گا ‘ زین قریشی
-
پاکستان کی خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے ، کسی بھی عمل پرفوری رد عمل دیں گے جوقوم نے دیکھا بھی ہے ‘ محسن نقوی
-
پاکستان اوربحرین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو باہمی طورپرفائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، صدرمملکت
-
ملکی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ،محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.