پاکستان سویٹ ہوم یتیم بچے بچیوں کی کفالت کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے، لاوارث بے سہارا یتیم بچوں کے سنہری مستقبل کو روشن بنانے میں یٹ ہوم بہت بڑی نیکی اور انسانیت کی اصل خدمت کررہا ہے، وسائل میں رہ کر اپنی مدد آپ کے تحت ایسے بچوں کی خدمت کرنے سے دلی سکون ملتا ہے، ا دعا گو ہوں پاکستان سوئٹ ہوم مزید ترقی کی جانب گامزن ہوسکے
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی اہلیہ عائشہ قمر جاوید باجوہ کا چیرئٹی پروگرام سے بطور مہماں خصوصی خطاب
ہفتہ 21 اکتوبر 2017 19:36
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرام میں شرکت میرے لئے باعث مسرت ہیں مجھے خوشی ہوئی کہ پاکستان میں ایسے ادارے اور شخصیات بھی ہے جو کارخیر میں کسی سے پیچھے نہیں یتیم بچوں اور بچیوں کی خدمت اور معاشرے میں ان کو اعلیٰ مقام دلانے میں جو کردار ادا کیا جارہا ہے وہ ہمارے سب کیلئے ایک مثال ہیں ہمیں چاہیے کہ ایسے اداروں اور شخصیات کی دل کھول کر مدد کریں تاکہ یتیم بچوں اور بچیوں کی مدد ہوسکے اور کامیاب ہوکر ملک قوم کا نام روشن کریں انہوں نے مزید کہا کہ ایسے پروگرام موجود ہ وقت کی اہم ضرورت ہیںمہمان خصوصی عائشہ قمر جاوید باجوہ نے پاکستان سویٹ ہوم آنے کا بھی اعادہ کیا اور تین لاکھ روپے کا عطیہ پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں اور بچیوں کو دینے کا اعلان کیاقبل ازین فلورل آرٹ سوسائٹی آف پاکستان (اسلام آبادچییٹر) کی جانب سے پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں اور بچیوں کیلئے چیریٹی پروگرام منعقد کیا جس کے مہماں خصوصی چیف آف آرمی اسٹاف کی اہلیہ محترمہ عائشہ قمرجاوید باجوہ تھی پروگرام میں عاصم رشید چوہدری کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا پروگرام میں صدر فلورل آرٹ سوسائٹی آف پاکستان محترمہ رخسانہ علی نے آنے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اور سوسائٹی کے تمام ممبران کو انتہائی خوشی ہے کہ انہوں نے بھی پاکستان سویٹ ہوم کے فرشتوں اور پریوں کیلئے جو فنڈز اکٹھاکیا وہ ان بچوں اور بچیوں کی فلاح وبہبود تعلیم وتربیت پر خرچ کیا جائیں گے پروگرام میں پاکستان سویٹ ہوم کے سرپرست اعلیٰ(ہلال امتیاز) زمرد خان نے پروگرام میں شریک محترم رخسانہ علی، یاسمین سہیل ،نسرین امجد انجم مدثر ،نوشین عارف ،ایم این اے مسرت زیب ۔
ایم این اے آسیہ ناز تنولی اور طاہرہ اورنگزیت کا شکریہ ادا کیا اور اپنے خطاب میں کہا کہ فلورل آرٹ سوسائٹی آف پاکستان نے پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں اور بچیوں کیلئے جو کام کیا ہے اسکی مظال نہیں ملتی اس کے ساتھ انہوں نے پاک افواج کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان میں پہلے پاکستان سویٹ ہوم کا سینٹر کا افتتاح ہونے والا ہے یہ سب کچھ پاک افواج کے تعاوں سے ممکن ہوا ہے انہوں نے مہماں خصوصی محترمہ عائشہ قمر جاوید باجوہ کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس پروگرام میں ذاتی دلچسپی لے کر اپنے قیمتی وقت میں سے کچھ وقت نکال کر پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں اور بچیون کی حوصلہ افزائی کی جس کے بعد قرعہ اندازی کے زریعہ انعامات کی تقسیم ہوئی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.