پاکستان مختلف ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر توجہ دے رہا ہے، توانائی شعبے میں پاکستان ترک تجربے سے مستفید ہوا ،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ترکی کے توانائی وقدرتی وسائل کے وزیر کی ملاقات کے دوران گفتگو

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 19:36

پاکستان مختلف ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر توجہ دے رہا ہے، ..
استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان مختلف ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر توجہ دے رہا ہے، توانائی کے شعبے میں پاکستان ترکی کے تجربے سے مستفید ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ترکی کے توانائی وقدرتی وسائل کے وزیر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور ترکی کے دمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں پاکستان ترکی کے تجربے سے مستفید ہوا ہے، پاکستان مختلف ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر توجہ دے رہا ہے۔