امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ، 58واقعات میں 12افراد ہلاک ،35زخمی ہوگئے ، غیر ملکی میڈیا

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 19:28

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) امریکہ میں فائرنگ کے 58مختلف واقعات میں 12افراد ہلاک اور35زخمی ہوئے ، زیادہ تر واقعات ایلینوئے، ٹیکساس اور ورجینیا میں پیش آئے۔

(جاری ہے)

امریکہ میں فائرنگ کے واقعات کا اندراج کرنے والے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے 58واقعات پیش آئے جن کے نتیجے میں کم سے کم 12 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے زیادہ تر واقعات ایلینوئے، ٹیکساس اور ورجینیا میں پیش آئے۔فائرنگ کے واقعات درج کرنے والے ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں دو ہزار سترہ کے آغاز سے اب تک فائرنگ کی49714واقعات پیش آئے جن میں 12403 افراد ہلاک اور25328 افراد زخمی ہوئے۔واضح رہے کہ امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں ہر سال ہزاروں افراد ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :