مصر، جھڑپ میں 55مصری سیکیورٹی اہلکار ہلاک

ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ، مصری وزارت داخلہ

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 19:28

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) مصر میں عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں 55مصری سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ، ان 20افسران بھی شامل ہیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ہفتہ کو غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مصری حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کے حملے اوراس کے بعد شروع ہونے والی جھڑپ میں 55 سیکیورٹی اہلکار مارے گئے ۔

ان میں بیس افسران بھی شامل ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ جھڑپ مغربی صحرائی علاقے میں واقع نخلستانی مقام بہاریہ کی جانب جانے والی سڑک پر ہوئی۔ سکیورٹی اہلکار عسکریت پسندجہادیوں کے ٹھکانوں کی تلاش میں تھے کہ اٴْن پر حملہ کر دیا گیا۔ مصری سکیورٹی اہلکاروں کے قافلے کو سب سے پہلے راکٹ سے نشانہ بنایا گیا۔ مصری وزارت داخلہ نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھڑپوں میں چند حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔ ایک انتہائی غیر معروف گروپ ’حًصم‘ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے لیکن میڈیا اِسے جھوٹ قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :