کابل ، زیر تربیت فوجیوں کی بس پر خودکش حملہ میں 15افراد ہلاک ، افغان وزارت دفاع

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 19:28

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں زیر تربیت فوجیوں کی منی بس پر خودکش حملہ میں 15کیڈٹس ہلاک ہو گئے، افغانستان کی وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے کہا ہے کہ کابل میں زیر تربیت فوجیوں کی منی بس پر کیے گئے ایک خود کش حملے میں کم از کم پندرہ افراد ہلا ک ہوگئے جو تمام کیڈٹس ہی تھے ۔

(جاری ہے)

تربیتی فوجیوں کی بس ملٹری اکیڈمی سے باہر آ رہی تھی، جب اسے حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ یاد رہے کہ ایک روز قبل کابل ہی میں واقع امامِ زماں مسجد پر کیے گئے خود کش حملے میں پچپن سے زائد انسانی جانیں ضائع ہوئی تھیں۔