آل کراچی بلوچ محمڈن گولڈن جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ میں مزید سات میچوں کے فیصلے ہوگئے

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 19:27

آل کراچی بلوچ محمڈن گولڈن جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ میں مزید سات میچوں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) بلوچ محمڈن فٹبال کلب ڈی ایف اے سائوتھ کے زیراہتمام بھیا باغ گرائونڈ میں جاری آل کراچی بلوچ محمڈن گولڈن جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ میں مزید سات میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ پہلے میچ میں بابر میموریل نے بلوچ فائیٹر کو 9-1سے ہرادیا۔ دوسرے میچ میں بنارس خان ایف سی نے ینگ پرنس کو مقررہ وقت میں مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہنے کے بعد پنالٹی ککس پر5-4 سے شکست دی۔

(جاری ہے)

تیسرے میچ میں جلال مراد ایف سی نے ینگ عمر لائن کوپنالٹی ککس پر4-3 سے مات دیدی۔ میچ مقررہ وقت میں ایک ایک گول سے برابر رہا۔ چوتھے میں میں ماڑی پور گرین نے لائٹ آف بلوچ کو ایک سخت مقابلے کے بعد4-3سے قابو کرلیا۔ پانچویں میچ میں 36بی لانڈھی نے اصلاح بلوچ کو3-1 سے زیر کیا۔ چھٹے میچ میں لیاری اسٹار نے ینگ پرنس کو باآسانی 5-1سے ٹھکانے لگادیا۔ ساتویں میچ میں عثمانیہ اسٹار نے ینگ ہلال کو پنالٹی ککس پر4-3 سے شکست دیدی۔ میچ مقررہ وقت میں ایک ایک گول سے برابر رہا۔ ان میچز میں ریفری نذر شباب،پرویز، میچ کمشنر ابوبکر واجو، میڈیا کوارڈنیٹر محمد سلیم تھے۔

متعلقہ عنوان :