کراچی میں دوست کی جان لینے والے 5 ملزمان 10 ماہ بعد گرفتار

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 19:27

کراچی میں دوست کی جان لینے والے 5 ملزمان 10 ماہ بعد گرفتار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) پولیس نے ابراہیم حیدری کے رہائشی ذیشان کے قتل میں ملوث پانچ دوستوں کو گرفتار کرلیاہے۔ ملزموں میں اسلم، جعفر، آصف مسیح، شکیل اور عمران شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی انوسٹی گیشن ملک الطاف کے مطابق ملزموں نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر دوست کو قتل کیا۔ ملزم قتل کے بعد آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے ذیشان کے گھر کا چکر لگاتے رہے۔ ایس ایس پی کے مطابق ملزموں کا ذیشان سے رقم کے تنازعے پر جھگڑا ہوا تھا۔ گرفتار ملزم اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔ملزمان کو دس ماہ بعد گرفتارکیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :