کوہستان، وزیراعلیٰ کے مشیران گل خان اور حاجی عبدالحق کی علاقہ سیو کے عمائدین و مشران سے ملاقات

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 19:26

کوہستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) کوہستان، وزیراعلیٰ کے مشیران زرگل خان اور حاجی عبدالحق نے علاقہ سیو کے عمائدین و مشران سے ملاقات میں علاقائی مسائل حل کرنے کا یقین دلاتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیاہے آمدہ انتخابات میں تحریک انصاف صوبے میں کلین سویپ کریگی ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ کونسل ہال کمیلہ میں چار یونین کونسلوں پر مشتمل علاقہ سیو کے مشران اور عوام سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی ہزارہ ڈویژن کے صدر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کے مشیر زرگل خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت تبدیلی کے نعرے پر پورا اُتر رہی ہے اور عوام سے کئے گئے ہر وعدے کی تکمیل کررہے ہیں ۔

جس کی زندہ مثال ضلع کولئی پالس ضلعے کا قیام سمیت دس تحصیلوں کا قیام ہے ۔ ہم کھوکھلے نعروں پر یقین نہیںرکھتے عملی کا م ہمارا منشور اور نصب العین ہے ۔انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی محرومی کے خاتمے کیلئے حکومت اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ کوہستان کی ترقی اور خوشحالی نصب العین ہے جس پر سودے بازی برداشت نہیں کی جائیگی۔ تقریب سے وزیراعلیٰ کے مشیر حاجی عبدالحق ودیگر نے بھی خطاب کیا۔