تعلیم، ہنر اور دیگر مواقع سے فائدہ اٹھانا معاشرے کے پسماندہ طبقات کا بھی اُتنا ہی حق ہے جتنا کسی اور کا،عامرسہیل سدوزئی

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 19:26

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) سماجی تنظیم کے پروگرام ایگزیکٹوعامرسہیل سدوزئی نے کہا ہے کہ تعلیم، ہنر اور دیگر مواقع سے فائدہ اٹھانا معاشرے کے پسماندہ طبقات اور معذور افراد کا بھی اُتنا ہی حق ہے جتنا کسی اور کا، کم مراعات یافتہ طبقات خصوصا معذوری کے ساتھ افراد کو ہنر مند بنا کر نہ صرف اُن کو معاشرے کا بامقصد شہری بنایا جا سکتا بلکہ اُن کو معاشی طور پر خود مختیار بنا کر غربت میں کمی کو بھی ممکن کیا جاسکتا ہے،سھارا سماجی تنظیم کی ہمیشہ کوشش رہی کہ ایسے عملی سرگرمیاں سرانجام دی جائیں جن سے معاشرے کے پسماندہ طبقات کو معاشرتی ترقی کا حصہ بنایا جاسکے۔

ہفتہ کو سہارا سماجی تنظیم کے پروگرام ایگزیکٹوعامرسہیل سدوزئی نے اپنے بیان میں کہا کہ سھارا سماجی تنظیم کے تحت امریکی عوام کی جانب سے یو ایس ایڈ سمال گرانٹس اینڈ ایمبیسڈر فنڈپروگرام کے تعاون سے منظور ہونیوالے منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید بتایاکہ منصوبے کا مقصد تحصیل ڈیرہ اسماعیل خان کی پانچ یونین کونسلز جن میں یونین کونسل نمبر 1,3,4,5 اور ڈیوالہ شامل ہیں کے 100نادار،یتیم اور معذور بچیوں اور نوجوانوں کو ہُنر مند بنا کر اُنکی معاشی حالت کو بہتر بنانا ہے۔

(جاری ہے)

منصوبے کے تحت 75خواتین کو ٹیلرنگ/ڈریس میکنگ،ہاتھ و مشین کشیدہ اور بیوٹی پارلر کے شعبہ جات میں جبکہ 25 مرد امیدواروں کو کمپیوٹر کے شعبے میں تربیت فراہم کی جائے گی۔انہوں نے شُرکاء کو بتایا کہ امیدواروں کے انتخاب کے لیئے سروے کیا جارہا ہے جس کے تحت منصوبے کا فیلڈ سٹاف ان پانچ یونین کونسلز میں مقامی حکومتوں کے نمائندوں کی مدد اور دیگر ذرائع سے نادار ،یتیم اور معذور افراد کے کوائف اکٹھے کررہے ہیں جبکہ انڈینٹیفائڈ کیئے جانے والے افرادکی اسیسمنٹ کے بعد منتخب ہونے والے 100حتمی امیدواروں کو اوپر ذکر کیئے گیئے شعبہ جات میں چار ماہ کی تربیت دی جائے گی ۔

تربیت مکمل ہونے بعد صوبائی ٹریڈٹیسٹنگ بورڈکی جانب باضابطہ امتحان کے بعد کامیاب امیدواروں کو سرٹیفیکیٹس اور خواتین کے تینوں شعبہ جات میں شامل ہونے والی طالبات کو ٹول کٹ بھی فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ تربیت کے بعد چھوٹے پیمانے پر کام کا آغاز کرسکیں۔انہوں نے یونین کونسل 1,3,4,5اور ڈیوالہ میں کے رہائشی انتہائی غریب ناداراور معذور بچیوں اور نوجوانوں سے اس منصوبے سے استفادہ حاصل کرنے کے لیئے دفتری اوقات میں سھاراووکیشنل ٹریننگ سنٹر،چاہ سید منور شاہ پر رابطہ کرنے کا کہا۔

انہوں نے کہا کہ خواہشمند امیدوار سادہ کاغذ پر درخواست لکھ کر اپنی یونین کونسل کے ضلع ،تحصیل ممبرزیاکونسلر سے تصدیق کراکر اپنے یا گھر کے سربراہ کے شناختی کارڈ کی کاپی کے ہمراہ جمع کرائیں جبکہ امیدواروں کی رجسٹریشن کے بعد انکے انٹرویو اور اسیسمنٹ کے بعد کامیاب امیدواروں کو کورس میں شامل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :