محکمہ فوڈ ڈیرہ کی کارروائی ،پنجاب سے آنیوالے 10ہزار لیٹر مضر صحت دودھ کے 3کنٹینرقبضے لے کر،5افراد کو گرفتا کرلیا

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 19:26

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) محکمہ فوڈ ڈیرہ نے قریشی موڑ اور بائی پاس روڈ پر کاروائی کرکے پنجاب سے ڈیرہ آنیوالی10ہزار لیٹر مضر صحت اور کیمیکل سے تیار شدہ دودھ کے تین کنٹینرقبضے لے کر،5افراد کو گرفتا کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر میں فارمیلین اور یوریا کھاد سے تیار شدہ مضر صحت دودھ کی ترسیل سے متعلق بڑھتی عوامی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہو ئے سیکرٹری فوڈ کے پی کے ‘ اور ڈائریکٹر فوڈ کے پی کے کی سخت ہدایت پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نذیر الرحمن وزیر کی سرپرستی میں فوڈ انسپکٹر جنید خان گنڈہ پور نے کامیاب کاروائی کر کے بائی پاس روڈ اور قریشی موڑ پر صوبہ پنجاب کے جنوبی اضلاعوں لیہ‘ کوٹ ادو اور بھکر سے آنے والے مضر صحت اور کیمیکل ملے دودھ کی ڈیرہ سپلائی کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے شہ زور گاڑی نمبر2509، مزدا گاڑی نمبر1300 اور ڈاٹسن نمبر782کو روکا جن میںمیں دس ہزار لیٹر کیمکل ملا دودھ موجود تھا۔

(جاری ہے)

ان کے سیمپل لیکر لیبارٹری بھجوائے گئے جس کی رپورٹ میں مذکورہ دودھ میں کیمیکل کی ملاوٹ ثابت ہوئی جس پر ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عرفان اللہ محسود کی نگرانی میں قبضے میں لیا گیا10ہزار لیٹر کیمیکل ملا دوددھ ضائع کردیا اور قبضہ میں لی گئی گاڑیوں کے ہمراہ پانچ افراد کو گرفتار کر لیاگرفتار افراد میں محمد اشرف ، محمد آصف اور ملک بشیر شامل ہیں

متعلقہ عنوان :