پشاور، حکومتی پارٹیوں نے عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا،صابرحسین اعوان

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 19:24

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور و سابق ممبر قومی اسمبلی صابرحسین اعوان نے کہا ہے کہ حکومتی پارٹیوں نے عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا ،اس حکومت کے دور میں عام آدمی کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ، غربت ، مہنگائی ، بے روزگاری اور لوڈشیڈنگ پہلے سے بڑھ گئی ہے ۔ اشرافیہ کی گندی سیاست اس ملک کی سب سے بڑی بیماری ہے، پاکستان کے تمام مسائل کا حل نظام مصطفیؐ کے نفاذ میں ہے اور جماعت اسلامی کی جدوجہد کا مرکز و محور ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ ہے ۔

این اے فور سے ووٹ لینے والوں نے عوام کے مسائل حل نہیں کیے ۔کامیاب ہونے والے ان جماعتوں نے عوام کو کچھ نہیں دیا ۔ عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی عوام کے مسائل حل کرائے گی اور عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی ۔ وہ ہفتہ کو این اے فور میںانتخابی جلسوں سے خطاب کر رہے تھے ۔ صابرحسین اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 26 اکتوبر کواین اے فور کے عوام اپنی ووٹ کی طاقت سے ان عناصر اور پارٹیوں کی شکست دے سکتے ہیںجنہوں نے ماضی میں ان سے ووٹ لے کر اقتدار کے مزے تو لیے لیکن عوام کو نظر انداز کر دیا ۔

عوام ووٹ کے ذریعے ان مفاد پرست عناصر سے انتقام لیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی کی قیادت دیانت دار اور اہل قیادت ہے ۔عوام جماعت اسلامی کے ماضی سے واقف ہیں ۔جماعت اسلامی نے ہر دور میں علاقے کے عوام کی خدمت کی ہے۔ ہمارے نمائندوں نے علاقے کے دیرینہ مسائل حل کرائے ہیں۔

متعلقہ عنوان :