ڈیر ہ، کار وٹریکٹرٹرالی میں تصادم، 3افراد جا ں بحق ،5افراد زخمی

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 19:23

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) تھا نہ پروآ کی حدود میں رمک کے قریب انڈس ہائی وے پر کار اور ٹریکٹرٹرالی کے درمیان تصادم،کار میں سوار ایک بچے سمیت تین افراد جا ں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے جس میں تین بچے ایک خا تو ن شامل ہے تفصیلات کے مطا بق پنجا ب سے آنیوالی کار نمبر B3165 کرا چی انڈس ہائی وے پر حسن پمپ رمک کے قریب ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی حادثہ اتنی شدت سے ہوا کہ کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی ٹریفک حادثہ کے نتیجہ میں کا ر کا ڈرائیور ذوالفقار سکنہ لاڑکانہ موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک بچہ ہسپتال لے جاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا حادثہ میں پانچ افراد زخمی ہو گئے زخمیوں میں دل مراد شیریں بی بی ، ندیہ بی بی ، ممتاز بی بی شدید زخمی ہو گئیں زخمیوں کو تحصیل ہید کوارٹر پروآ لا یا گیا بعد ازں تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتا ل ڈیر ہ اسماعیل خان منتقل کیا گیا واضح رہے کہ کار پنجاب سے آرہی تھی جو کہ سندھ کی جانب جا رہی تھی کار میں ایک ہی خاندان کے افراد سوار تھے کار حسن پمپ رمک کے قریب سامنے جاتے ہوئے ٹریکٹرا لی سے ٹکرا گئی حادثہ اتنی شدت سے ہوا کہ کار مکمل طور پر تبا ہ ہوگئی

متعلقہ عنوان :