خیبر ایجنسی طورخم میں روزگار کے مواقع بڑھانے کی ضرورت ہے ، کسی کو بے روزگار نہ کیا جائے ،

غریبوں کے منہ سے نوالہ چھیننے کی اجازت نہیں دینگے ، امیروں کی دہشت کا دور گزر چکا ، امن و امان کی صورتحال بہتر ہو چکی، شہداء کا خون رائیگا نہیں جائیگا ْسابق وفاقی وزیر نورالحق قادر کا طورخم کسٹم کلئیرنگ ایجنٹس کی تقریب حلف برداری سے خطاب

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 19:21

لنڈی کوتل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) سابق وفاقی وزیر اور تنظیم اہلسنت و الجماعت کے سرپرست نورالحق قادری نے کہا ہے کہ خیبر ایجنسی طورخم میں روزگار کے مواقع بڑھانے کی ضرورت ہے ، کسی کو بے روزگار نہ کیا جائے ، غریبوں کے منہ سے نوالہ چھیننے کی اجازت نہیں دینگے ، کمانڈروں اور امیروں کی دہشت کا دور گزر چکا ، امن و امان کی صورتحال بہتر ہو چکی، شہداء امن کا خون رائیگا نہیں جائیگا ،۔

وہ ہفتہ کو لنڈی کوتل میں طورخم کسٹم کلئیرنگ ایجنٹس کی تقریب حلف برداری سے خطاب کر روہے تھے۔ لنڈی کوتل کسٹم کالونی میں کسٹم کلئیرنگ ایجنٹس طورخم کی حلف برداری کی تقریب ہوئی جس میں حیات اللہ شنواری نے بطور صدر اور دیگر ارکان کابینہ نے حلاف اٹھایا بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اور تنظیم اہل سنت و الجماعت کے سرپرست نورالحق قادری نے کہا کہ طورخم بارڈر پر کاروبار اور تجارت میں توسیع کے خواہش مند ہیں اور طورخم میں کاروباری اور تجارتی حجم بڑھانے کے ساتھ ساتھ یہاں کے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ یہاں سے غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ کیا جا سکے ،طورخم میں کسی مقامی شخص کو بے روزگار کرنے یا کسی کے منہ سے نوالہ چھیننے کی اجازت نہیں دینگے اور وہ خود این ایل سی کے اعلیٰ حکام اور گورنر سے وقت لیکر ان تما م خدشات پر بات کرینگے ۔

(جاری ہے)

نور الحق قادری نے کہا کہ لنڈی کوتل سمیت فاٹا میںمشکلات کا دور گزر چکا اور اب تعمیر و ترقی کا ایک نیا خوشگوار دور شروع ہو چکا انہوں نے کہا کہ ان کی تنظیم اور خاندان کے افراد نے امن کی خاطر جانیں قربان کیں لیکن شہداء امن کا خون رائیگا نہیں جا ئیگاانہوں نے کسٹم کلئیرنگ ایجنٹس کے چئیرمین معراج الدین شنواری کی شکایات کے جواب میں کہا کہ طورخم میں کاروبار اور روزگار موت اور زندگی کا مسئلہ ہے اور یہاں کسی کو مشکلات پیدا کرکے غریبوں کے منہ سے رزق چھیننے کی اجازت نہیں دینگے اور علاقے کے اجتماعی مفاد کی خاطر ہر فورم پر مئوثر آواز بلند کرینگے انہوں نے علاقے کے لوگوں کو بھی مشورہ دیا کہ وہ حکومت کے مثبت فیصلوں کے آگے سر تسلیم خم کریں اور منفی سرگرمیوں سے اجتناب کریں اور اسی میں علاقے کی بھلائی ہے نورالحق قادری نے کہا کہ شلمان واٹر سپلائی سکیم کا منصوبہ فاٹا سیکرٹریٹ پر مسلط ڈاکوئوں کی وجہ سے کامیاب نہ ہو سکا جس میں ان کو کمیشن نہیں مل رہی تھی انہوں نے کہا کہ فاٹا سیکریٹریٹ پر کرپٹ لوگ مسلط ہیں انہوں نے لنڈی کوتل اور طورخم پر غیر مقامی خاصہ دار اہلکاروں کی تعیناتی کو بھی مسترد کر دیا اور کہا کہ سب سے پہلے یہاں مقامی لوگوں کا حق بنتا ہے انہوںنے لنڈی کوتل سے اغواء ا 17فراد کے اہلخانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور مغویوں کے بازیابی کے لئے ہرممکن مدد کی یقین دہانی کرائی

متعلقہ عنوان :