فاروق ستاربالواسطہ لندن میں بانی ایم کیوایم سے رابطے میں ہیں،سلمان مجاہد

فاروق ستاران سرگرمیوں سےبازآجائیں ورنہ ویڈیوثبوت سامنے لیکرآؤں گا،سابق ایم کیوایم رہنماء کا الزام،الزامات بےبنیاد ہیں،سلمان مجاہد کےالزمات میں کوئی سچائی نہیں۔کنوینئرمتحدہ فاروق ستار کاردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 21 اکتوبر 2017 19:04

فاروق ستاربالواسطہ لندن میں بانی ایم کیوایم سے رابطے میں ہیں،سلمان ..
کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21اکتوبر2017ء ) : ایم کیوایم پاکستان کے سابق رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد نے الزام عائد کیا ہے کہ فاروق ستار بالواسطہ لندن میں بانی ایم کیوایم سے رابطے میں ہیں،فاروق ستاران سرگرمیوں سے بازآجائیں ورنہ ویڈیو ثبوت سامنے لیکرآؤں گا،جبکہ فاروق ستار نے کہاکہ سلمان مجاہد کے الزامات بےبنیاد ہیں،ان میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم کیو ایم کے خارج کردہ رن قومی اسمبلی سلمان مجاہد نے اپنے الزمات میں انکشاف کیا ہے کہ فاروق ستار بالواسطہ لندن میں بانی ایم کیوایم سے رابطے میں ہیں،فاروق ستاران سرگرمیوں سے بازآجائیں ورنہ ویڈیوثبوت سامنے لے کر آؤں گا۔ ایم کیوایم پاکستان میں دھڑے بندیاں ہیں۔ فاروق ستار،کنورنوید، ٹیسوری اور ساتھیوں کا ایک گروپ ہے۔

(جاری ہے)

دوسرا گروپ عامر خان، خواجہ اظہار، فیصل سبزواری کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنور نوید اور کشور زہرا براہ راست بانی ایم کیوایم سے رابطے میں ہیں۔ سلمان نے کہا کہ فاروق ستار میں لیڈر کی کوئی خوبی نہیں، بادل نخواستہ لیڈر مانا۔ فاروق ستارپارٹی کو ختم کرنے جا رہے ہیں۔جبکہ مصطفیٰ کمال زبردست شخصیت ہیں۔دوسری جانب ایم کیوایم کے کنوینئرفاروق ستار نے کہا ہے کہ سلمان مجاہد نے بے بنیاد الزامات لگائے ہیں۔

سب سے آسان کام پوری پارٹی پرالزامات لگا دیاہے۔سلمان لوچ کے الزامات میں کوئی سچائی نہیں ہے۔اسی طرح ایم کیوایم میں کوئی دھڑے بندی نہیں ہے۔ سلمان مجاہد کونکالے جانے کے بعد ہی تمام باتیں کیوں یاد آگئ ہیں۔واضح رہے ایم کیوایم کی ڈسپلن کمیٹی نے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد کوپارٹی قواعدوضوابط کی خلاف ورزی پررکنیت معطل کردی اور پارٹی سے خارج کردیاہے۔