ڈیرہ بگٹی ،فورسز نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا کر سڑک کنارے نصب بم ناکارہ بنادیا

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 19:21

ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں فورسز نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے سڑک کنارے نصب بم ناکارہ بنادیا سیکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق ہفتے کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے لوپ میں لیویز اور فرنٹئیر کور نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے سڑک کنارے نصب 4 کلو وزنی دیسی ساختہ بم برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا مذکورہ مواد فورسز کو نشانہ بنانے کیلئے نصب کیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :