وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی بڑھاپے کیساتھ ساتھ سننے کی صلاحیت کم ہوگئی ہے،امیر مقام

وزیراعلیٰ کے ڈبل سٹینڈرڈقائدنے خیبرپختونخواکے عوام سے 350ڈیمزتعمیر کرنے کاوعدہ کیاتھا،اسی پرساڑھے چارسال عوام کوٹرخاتے رہے ہیں، مشیر وزیراعظم

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 19:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ شایدوزیراعلیٰ پرویز خٹک کی بڑھاپے کیساتھ ساتھ سننے کی صلاحیت کم ہوگئی ہے،وزیراعلیٰ کے ڈبل سٹینڈرڈقائدنے خیبرپختونخواکے عوام سے 350ڈیمزتعمیر کرنے کاوعدہ کیاتھااوراسی پرساڑھے چارسال عوام کوٹرخاتے رہے ہیں،مسلوب الاختیاروزیراعلیٰ پرویزخٹک اگراپنی اصلاح کریںتواس کے قائدنے خوازہ خیلہ حلقہ پی کی86 کے ضمنی انتخابات کے موقع پراپریل2014میںیہ لامعنی دعویٰ کیاتھا۔

انہوںنے کہاکہ بقول وزیراعلیٰ اگریہ ہائیڈل جنریشن پلانٹس بھی ہیںتوعوام کوبتائیںکہ ان 350ہائیڈل جنریشن پلانٹس سے کتنی بجلی قومی گرڈسٹیشن میںشامل کی گئی ہے،الحمداللہ گریجویٹ انجینئرہوں اورکئی لوگوںسے زیادہ جانتاہوں،پرویزخٹک نے انتخابات نزدیک آتے ہیںکئی سال بعد اوراق سے دھول چانٹاتوہائیڈل جنریشن پلانٹس پڑھنے کی توفیق ملی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ میٹرک پاس ڈاکٹرنے حیات آبادمیڈیکل کمپلیکس میںتحریک انصاف محکمہ صحت میںاصلاحات کابھانڈہ پھوڑدیا،کیایہ تحریک انصاف کی تبدیلی تھی عمران خان نے محکمہ صحت میںاس حدتک تبدیلی لائی ہے کہ اب میٹرک پاس بھی ڈاکٹربن سکتاہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی سیکرٹریٹ میںمسلم ڈاکٹرزایسوسی ایشن کے وفدسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ عمران خان نے امریکہ میںرہائش پذیراپنی رشتہ شکیل برکی کوخیبرپختونخواکے محکمہ صحت پرمسلط کیاہے جوامریکہ سے خیبرپختونخواکی صحت پالیسی چلارہاہے،سرکاری ہسپتال کھنڈرات میںتبدیل ہوگئے ہیںدوائی ہے نہ ایکسرے پلانٹ اورنہ لیبارٹری فعال طور پرکام کررہی ہے جبکہ عمران خان اوروزیراعلیٰ بلند وبانگ دعوے کرتے نہیںتھکتے۔

انہوںنے کہاکہ انصاف کارڈمیںدھوکے اورفراڈکے علاوہ کچھ نہیں،الیکشن نزدیک آتے ہی تحریک انصاف کوعوام کے مسائل اورفلاح بہبودکے منصوبے یادآگئے۔بعدازایںانجینئرامیرمقام نے متنی میںپاکستان مسلم لیگ(ن)کے ورکرحبیب اللہ شاہ کی نمازجنازہ بھی اداکی اورمرحوم کی بلند درجات اورلواحقین کیلئے صبرواستقامت کی دعاکی۔

متعلقہ عنوان :