سی ڈی اے کی ترقی وترویج کے لیے بہت ساری پالیسیاں مرتب کی جاری ہیں، شیخ انصر عزیز

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 19:17

سی ڈی اے کی ترقی وترویج کے لیے بہت ساری پالیسیاں مرتب کی جاری ہیں، شیخ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ادارے کی ترقی وترویج کے لیے بہت ساری پالیسیاں مرتب کی جاری ہیں جن میں سے ایک شکایات کے ازالہ کا بہترین نظام وضع کرنا بھی اہمیت کا حامل ہے اور فوری شکایات کا ازالہ ہی کسی ادارے کی ساکھ کے اعلیٰ معیار کا آئینہ دار ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں موبائل کمپلینٹ نظام کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارات کے دوران کیا۔

اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمنسٹریشن محمد یاسر پیر زادہ اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے مزید کہا کہ موبائل کمپلینٹ کا نظام ایک غیر معمولی تصور کی بنیاد پر شروع کیا گیا تھا جس کے تحت اسلام آباد کے شہریوں کو انکی دہلیز پر شکایات کے اندارج اور فوری ازالہ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موبائل شکایات کے نظام کی قلیل مدت میں پذیرائی مستقبل میں ادارے کی پہچان کا باعث ہوگی۔ ماہِ ستمبر 2017 ؁ء کے دوران تشکیل دی جانے والی سی ڈی اے موبائیل کمپلینٹ وین سروس ٹیموں نی630گھروں کا سروے کرکے شہر کے مختلف سیکٹروں سے 10پانی کے سیمپل حاصل کیے۔ٹیم Aنے اسلام آباد کے علا قوں بشمول سیکٹرG-7/4 ،G-10/1 ، G-11/3،G-6/2 ، G-8/1 ، F-6/3 ، F-11/1 ،G-6/3 ،F-8/3 ،G-9/2 ،G-11/3 ،I-8/3 ، G-6/2 ،G-7/3 ،G-9/3 ،I-8/1 ،G-11/2 ،1 I-9/،F-11/2 میں 301 گھروں کا سروے کیا اور03 واٹر سیمپلز جمع کئے۔ اسی طرح ٹیم Bنے سیکٹرG-7/2 ، G-10/3 ،G-11/4، G-6/1 ، F-6/1 ، G-11/1 ،F-6/4 ،F-8/1 ، G-6/4 ،G-6/1-2 ،G-7/2 ،F-6/2 ،I-8/4 ،G-6/1-4 ،I-8/2 ،G-9/4 ،G-8/1 ،F-8/4 اورG-7/4 میں329گھروں کا سروے کرنے کے ساتھ07پانی کے نمونے تجزئیے کے لئے جمع کئے۔

متعلقہ عنوان :