صوبائی وزیرعاطف خان کا مردان میں چارسدہ روڈ سے سیرئی(میروس) تک سڑک کافتتاح

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 19:17

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم وتوانائی محمد عاطف خان نے یونین کونسل رورل مردان میں چارسدہ روڈ سے سیرئی(میروس) تک سڑک کا باضابطہ افتتاح کیا ۔منصوبے پر دو کروڑ 90 لاکھ روپے لاگت آئی ہے اور اس سے علاقے کے لوگوں کو آمد ورفت کی بہتر سہولت میسر ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر تعلیم محمد عاطف خان قومی اسمبلی کے رکن مجاہد خان اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ سڑک کے افتتاح کے لیے پہنچے تو مردان رورل سے تحصیل کونسلر افتخار علی کاکڑ کی قیادت میں کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے اُن کا پرجوش استقبال کیا اور اُنہیں ایک بڑے جلوس کی شکل میں میروس میں جلسہ گاہ لایا گیا جہاں اُنہوں نے مختیار لالہ کی زیر صدارت ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کیا ۔

جلسے سے ضلع کونسل کے ارکان شاہد باچا اور شیر بہادر خان نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :