عوام کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے‘ڈپٹی کمشنر قصور

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 19:15

قصور۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر نے کہا ہے کہ عوام کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے‘حالیہ موسم میں ڈینگی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اس لئے تمام متعلقہ ادارے چوکس ہو کر کام کریں ‘تمام چیف آفیسر ز میونسپل کمیٹیز اپنی اپنی حدود میں ڈینگی سرگرمیوں کی خود نگرانی کریں اور اپنی رپورٹ ڈینگی سیل کو بروقت دیں ‘اسسٹنٹ کمشنرز اور ہیلتھ افسران ان ڈور اور آئوٹ ڈور ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کریں اور غیر تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالی یا غلط معلومات فراہم کرنے والی ٹیموں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ۔

(جاری ہے)

فیکٹریوں اور ٹینریز میں ڈینگی سرویلنس کے عمل کو رواں ہفتے تک مکمل کرنے کی ہدایت ۔ یہ بات انہوں نے ڈینگی تداک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے تمام ڈیپارٹمنٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شر کت کی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قصو ر نے مختلف محکموں کی کارکردگی کو سراہا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اسی تسلسل اور لگن کیساتھ ڈینگی سرویلنس سرگرمیاں جاری رکھیں تا کہ اس موذی مرض سے مکمل طور پر محفوظ رہا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :