ڈپٹی کمشنر لاہور کاراج گڑھ سکول کے بچوں سے صفائی کروانے کی خبر کا نوٹس

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 19:15

لاہور۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سیدنے راج گڑھ سکول کے بچوں سے صفائی کروانے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کو معاملہ کی فوری رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے، ڈی سی لاہور کی ہدایت پر ڈی ای ایجوکیشن لاہور نے پرنسپل ڈاکٹر نعیم اقبال اور سینئر ہیڈ مسٹریس عذرا امیر کو انکوائری آفیسر مقررکر دیاہے، انکوائری کمیٹی دو دن میں معاملے کی انکوائری مکمل کر ے گی،مذکورہ سکول کی ہیڈمسٹریس رخسانہ شاہین کو ایجوکیشن دفتر رپورٹ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :