نواز شریف کو گرفتارکر کے نام ای سی ایل میں ڈالا جائے‘ڈاکٹر طاہر القادری
نواز، شہباز دونوں قومی مجرم، رعایت دینے کا مطلب آئین، عدلیہ سے کھلا انحراف ہو گا‘ادارے گلے سڑے متعفن نظام کی بجائے ملک بچانے کی فکر کریں‘ن لیگ نے جھوٹے کو صدر بنا کر پیغام دیا کہ ہماری نظر میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی کوئی حیثیت نہیں‘ ٹیلیفونک گفتگو
ہفتہ 21 اکتوبر 2017 18:51
(جاری ہے)
ادارے گلے سڑے کرپشن زدہ متعفن نظام کی بجائے پاکستان کو بچانے کی فکر کریں ۔سپریم کورٹ کی طرف سے جھوٹا ثابت ہونے والے شخص کو پارٹی صدر بنا کر پوری ن لیگ نے قوم کو یہ واضح پیغام دیا ہے کہ ہم جھوٹ، کرپشن اور لوٹ مار کے حامی ہیں اور ہمارے نزدیک سپریم کورٹ کے فیصلوں، آئین، قانون ،جمہوری اخلاقیات کی کوئی حیثیت نہیں۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ نواز شریف عادی بھگوڑا ہے، یہ اپنا ساز و سامان بیرون ملک شفٹ کر چکے ہیں، ان کا پاکستان میں اقتدار کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے،جب تک خائن کی باقیات اقتدار میں ہیں یہ آتا جاتا نظر آتا رہے گا،جب یہ امید بھی ٹوٹ گئی تو پھر فیصلے آنے سے پہلے ہی بھاگ جائے گا۔ فرد جرم کا ہر حرف سچ پر مبنی ہے اور جو کرپشن اب تک سامنے آئی اس کی حیثیت سمندر کے ایک قطرے جیسی ہے، ان کے بیشتر اثاثے اور اکائونٹس ابھی پردہ راز میں ہیں،لوٹی گئی دولت واپس لانا احتساب کے اداروں کی اصل آزمائش ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ نواز شریف معاشی دہشت گرد ثابت ہو چکا، قاتل اعلیٰ کے کرتوت جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ میں ہیں، جس دن یہ رپورٹ منظر عام پر آجائے گی سانحہ ماڈل ٹائون کے قاتلوں کے چہروں پر پڑا ہواپردہ اٹھ جائیگا۔ہم جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ کے پبلک ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.